کرپشن پر سی ای او کارپوریشن منڈی بہاؤالدین گرفتار

کرپشن پر سی ای او کارپوریشن منڈی بہاؤالدین گرفتار

احمد وقار کیخلاف 8ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ 87لاکھ کی کرپشن ثابت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے 8ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر لیا ،یہ کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات جن میں پختہ نالیاں، ٹف ٹائل گلیاں اور سیوریج کی بحالی شامل ہے کے 8منصوبہ جات مکمل کئے گئے جن میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا گیا تاہم دوران انکوائری ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤ الدین احمد وقار شاہد کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد وقار شاہد اس وقت حافظ آباد میں تعینات تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ 2022 سے 2025کے درمیان مختلف تعمیراتی کاموں  میں کرپشن پر گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ شاہد عباس اور نذیر احمد سینئر کلرکس میونسپل کارپوریشن کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں