سیالکوٹ :شہر بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر نے اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹس کے ہمراہ شہر بھر۔۔۔
میں گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران ناجائز منافع خوری میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، 3 دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ 9 گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی من مانے دام وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔