گکھڑمنڈی :پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے لاکھوں روپے کے کاپر کیبل چوری

گکھڑمنڈی :پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے  لاکھوں روپے کے کاپر کیبل چوری

گکھڑمنڈی (نامہ نگار )پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے لاکھوں روپے کے کاپر کیبل چوری ہوگئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں۔۔۔

 دیکھے گئے چور چھلاوا بن گئے ۔نامعلوم چور پی ٹی سی ایل گکھڑ ایکسچینج کے تقریباً 6 مقامات سے کاپر کیبل کاٹ کر لے گئے جس سے گکھڑ اور قریبی علاقہ کے تقریباً 650 صارف انٹر نیٹ سروس سے محروم ہوگئے ، تاہم پی ٹی سی ایل گکھڑ ایکسچینج کی ٹیم نے فوری طور پر 500کے قریب انٹرنیٹ کنکشن بحال کر دئیے اور باقی بھی جلد بحال کر دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں