یوسی 15کے سپر وا ئزر پر صفائی کیلئے رشوت کا الزام

یوسی 15کے سپر وا ئزر پر صفائی کیلئے رشوت کا الزام

علاقہ میں کوڑ ے کے ڈھیر لگ گئے ، شہری نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر)ڈیوٹی میں غفلت ، غیر ذ مہ داری کا مظاہرہ اور صفائی کرنے کی رشوت مانگنے والے یو سی 15کے سپر وائزر کے خلاف شہری نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست میں اختر بٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ یونین کونسل نمبر15گلی نمبر ایک محلہ طارق آباد کا رہائشی ہے ۔ان کے محلہ میں صابر مسیح بطور صفائی سپر وائزر تعینات ہے جو ڈیوٹی غیر ذمہ داری سے سر انجام دے رہا ہے جس کی وجہ علاقہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صفائی کا ناقص انتظام ہے ۔ہر دس روز بعد صابر کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کیلئے پیسے بطور رشوت لیتا ہے ۔جب ورکرز کو صفائی کے لیے کہا جائے تو وہ صابر سے بات کرنے کو کہتے ہیں ۔صفائی نہ ہونے سے علاقے میں جگہ جگہ گندگی ہے ،فوری طور پر صابر مسیح کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقہ میں کوئی اور سپر وائزر تعینات کیا جائے تاکہ صفائی کے بہتر انتظامات ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں