حافظ آباد :ملک پھول اعوان کی والدہ انتقال کرگئیں
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )سابق ایم این اے ملک فضل حسین اعوان کی بیٹی، سابق ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان کی ہمشیرہ ، ملک گلزار احمد اعوان کی بیوہ اور ملک پھول اعوان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
نماز جنازہ قبرستان گڑھی اعوان میں اداکی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔