یہودی طاقتیں ایران نہیں اسلام سے لڑرہی :روبا ڈار
مسلم ممالک باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں حالیہ دنوں میں جاری امریکہ ،اسرائیل کی ایران سے جنگ نے ثابت کیا ہے کہ وہ یہودی طاقتیں ایران سے نہیں بلکہ اسلام سے جنگ لڑرہے ہیں عالم اسلام کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے یہود و نصار یٰ چاہتے ہیں کہ اسلامی ممالک کا خاتمہ کیا جاسکے ۔پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار نے کہا کہ مسلم ممالک باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کے لئے گہرا صدمہ ہے اور اس سانحے سے عالم اسلام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہوگا۔ ایران کے ایک سکول میں بمباری کے دوران شہید ہونے والی بچیوں کے المناک واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچیاں صرف ایران کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی بچیاں تھیں اور ان کی شہادت نے ہر مسلمان کے دل کو غمگین کردیا ہے ،امریکہ ،اسرائیل امت مسلمہ کو سمجھنا ہوگا۔ مسلمان ملکوں پر بمباری کررہے ہیں‘ اور انہیں اپنا غلام بنانے کیلئے ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔