حافظ آباد:بااثر افراد کا میٹرک طالبعلم ، دوستوں پر تشدد
اغوا کرکے دکان میں لے گئے ،ڈی پی او کا نوٹس ‘ پولیس نے 3ملزم گرفتار کر لئے
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )بااثر افراد نے میٹرک کے طالبعلم اور اسکے ساتھیوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔ڈی پی او کامران حمید کے نوٹس پر 25 زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3کو گرفتار کر لیا گیا ۔دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔ ملک قیصر ایوب سکنہ گڑھی اعوان کا بیٹا حاشر دہم کلاس کے طالبعلم ہے ۔و ہ اپنے کلاس فیلوزعفان احمد اور شہروز حیدر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جناح چوک سے ہاؤسنگ کالونی جارہے تھے کہ گوجرانوالہ روڈ پر طارق زیدی، احمد زیدی، راحیل، شیر علی ،شانی زیدی وغیرہ 25سے زائد ملزمان نے انہیں ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرلیا اور اپنی دکان میں لیجاکر مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں تشدد کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر ڈی پی او کے نوٹس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3کو گرفتارکرلیا گیا۔