وزیرِ مملکت ارمغان سبحانی کی ڈپٹی کمشنر سے والد کے انتقال پر تعزیت

وزیرِ مملکت ارمغان سبحانی کی ڈپٹی  کمشنر سے والد کے انتقال پر تعزیت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیرِ مملکت چودھری ارمغان سبحانی، رکنِ قومی اسمبلی بیگم گلناز شجاعت اور رکنِ صوبائی اسمبلی شکیلہ آرتھر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں