انکروچمنٹ کارروائیوں کیخلاف احتجاج پر مقدمہ درج
پاکپتن(نمائندہ دنیا)انکروچمنٹ کارروائیوں کے خلاف احتجاج اور روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا۔ایف آئی آر میں رمضان نامی شخص سمیت 15 سے 20 نامعلوم افراد شامل کئے گئے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود روڈ بلاک کر کے نعرہ بازی کی گئی ۔