عید قریب آ نے کے باوجود مار کیٹیں جزوی ویران
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگرد ونواح میں رمضان المبارک کا دوسر ا عشرہ اختتام کے قریب ہے۔
اور شہر کی مارکیٹوں میں رش تو بڑھنے لگا مگر گزشتہ سالوں کی نسبت خریداری کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ، شہر کے و ہ بازار جہاں دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی رونقیں عروج پر پہنچ جاتی تھیں وہ مارکیٹیں ابھی تک جزوی طور پر ویران پڑی ہیں عیدخریداری کی گہما گہمی تو شرو ع ہوگئی ہے مگر مہنگائی کے باعث لوگوں کی اکثریت کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔