وزیرآباد:طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کیلئے ایلیٹ فورس گشت کریگی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر گوجرانولہ کی ہدایت پر گوجرانوا لہ اور وزیرآباد میں موجود تمام سکولوں کی سکیورٹی چیک کرنے اور سکولوں میں موجود طلباو طالبات اور اساتذہ ودیگر سٹاف کو سکیور کرنے کیلئے ایلیٹ فورس کے دستے ضلع بھر میں گشت کریں گے ۔
اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری ٹیمیں اور جوان سرکاری و پرائیویٹ اسکول کی سکیورٹی عملہ کو چیک کریں گے مناسب ہدایات دیں گے جن سکولوں کی سکیورٹی بمطابق SOP نہ ہو گی ان کے خلاف محکمہ تعلیم سے سفارش کی جائے گی۔