پاکپتن انتظامیہ کا پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی، اوورچارجنگ پر ایکشن

پاکپتن انتظامیہ کا پٹرولیم مصنوعات کی  عدم دستیابی، اوورچارجنگ پر ایکشن

پاکپتن(سٹی رپور ٹر، خبرنگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات پر شہریوں کی جانب سے بعض فلنگ سٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی اور اوورچارجنگ کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائیاں شروع کر دیں۔

 اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دنو میتلو اور اسسٹنٹ کمشنر عارف والا فیصل عمران نے دونوں تحصیلوں میں مختلف فلنگ سٹیشنز کا اچانک معائنہ کیا اور موقع پر پیٹرول و ڈیزل کی دستیابی، نرخوں اور پیمائش کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعض مقامات پر اوورچارجنگ کی شکایات درست ثابت ہونے پر متعلقہ فلنگ سٹیشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک آئل ایجنسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں