ٹیمیں پٹرول پمپس کی چیکنگ کیلئے متحرک

ٹیمیں پٹرول پمپس کی چیکنگ کیلئے متحرک

اوکاڑہ (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں ضلع بھر میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کیلئے متحرک ہو گئیں۔

سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کی زیر نگرانی ٹیموں نے تینوں تحصیلوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔انتظامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت نہیں۔ اور پیٹرول و ڈیزل کی سپلائی چین مکمل طور پر بحال ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں