ٹائر پھٹنے سے کار دوسر ی گاڑیوں سے ٹکرا گئی‘ 2جاں بحق

 ٹائر پھٹنے سے کار دوسر ی گاڑیوں سے ٹکرا گئی‘ 2جاں بحق

شیرازخالد اور رمیض موقع پر ہی دم توڑ گئے ، وین سوار شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )جی ٹی روڈ پر ٹائرپھٹنے سے بے قابو کار دوسری سڑک پر جاکردوگاڑیوں سے ٹکراگئی،2افرادجاں بحق،ایک زخمی ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق کارمیں سوار شیرازخالد اور رمیض لالہ موسیٰ سے چکوڑی شیرغازی جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر عبداﷲ کنڈاکے سامنے ٹائر برسٹ ہونے سے کاربے قابوہوکر ڈیوائیڈر لائن کو کراس کرتے ہوئے سوزوکی وین اورایک بی آروی کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں شیرازخالداور رمیض سرمیں شدید چوٹیں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ سوزوکی وین میں سوارسعدنصیر سکنہ سرائے عالمگیر بھی زخمی ہواجسے ریسکیواداروں نے ہسپتال شفٹ کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں