2 موٹرسائیکلیں، لاکھوں نقدی چھن گئی
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)ڈاکو گن پوائنٹ پرشہریوں سے 2 موٹرسائیکلیں، لاکھوں نقدی و موبائل فونز چھین کر فرارہوگئے ۔
چک 12 گیارہ ایل میں وقار جبکہ چک 34 بارہ ایل کے قریب صدام حسین سے بھی مو ٹرسائیکل اور ایک لاکھ 65 ہزارروپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔وقار سلیم اور صدام حسین کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔