ساجد نقوی کی اپیل پر رہبر معظم کی شہادت پر ملک گیر احتجاج

ساجد نقوی کی اپیل پر رہبر معظم کی شہادت پر ملک گیر احتجاج

شہدا کامقدس خون صہیون و سامراج کی تباہی و بربادی کا باعث ہوگا:مقررین

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شیعہ علما کونسل پاکستان ، جے ایس او اور دیگر مختلف مذہبی تنظیموں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی شہادت اور برادر اسلامی ملک کی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی و خطے میں کشیدگی کیخلاف ملک گیراحتجاج کیاگیا۔ اجتماعات جمعہ میں آئمہ و خطبا نے نہ صرف خطے کی تازہ ترین صورتحال پر عوام کو آگاہ کیا بلکہ مذمتی قراردادیں منظوراور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں امریکہ اسرائیل مخالف بینرز ،پلے کارڈز، پرچم اور رہبر معظم شہید سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مقررین نے کہا کہ شہدا کامقدس خون صہیون و سامراج کی تباہی و بربادی کا باعث ہوگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں