ماہ صیام حقوق العباد ادا کرنے کا درس دیتا :علامہ امین چشتی
راہوالی(نامہ نگار)ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے خاص تحفہ اور نعمت ہے جس میں تمام شیطانی قوتوں کو قید کرکے اپنے بندوں کو اﷲ اور اپنے محبوب کا ذکر و ازکار اور عشق و محبت سے عبادت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے
روزہ اﷲ اور اسکے بندے کے درمیان کا معاملہ ہوتا ہے کیونکہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ صرف میرے لیے ہے جو انسان کو صبر و استقامت برداشت کا درس دیتے ہوئے بنی نوح انسان کی خدمت ، حقوق اﷲ کیساتھ حقوق العباد ادا کرنے کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی کے مہتمم اعلیٰ پروفیسر شبیر حسین چشتی کی طرف سے معززین علاقہ کے اعزاز میں افطار ڈنر سے علامہ امین چشتی ، علامہ عطا المصطفیٰ جمیل، حافظ اشرف رضا قادری ، قاری شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ دار جب روزے کی حالت میں اپنی دنیاوی و فضول خواہشات اور رسم و رواج کو ختم کرکے صدق دل سے اپنے اﷲ کی طرف رجوع کرتا ہے تو اسے اسکے سابقہ گناہوں کی تلافی ہوجاتی ہے ۔ افطار ڈنر میں غلام سرور وڑائچ، اصغر پہلوان، محمود حیدر بٹ ،ارشد شفیع کھوکھر، بلال مصطفی بٹ ، نصیر وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔