قانون دان منصور احمد ایڈووکیٹ انتقال کرگئے
گجرات(سٹی رپورٹر)ممتاز بزنس مین چوہدری ناصر وڑائچ ، چوہدری امتیاز وڑائچ کے بھائی ممتاز قانون دان چوہدری منصور ایڈووکیٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
انہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قبرستان شادمان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں نوابزادہ طاہر الملک، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ،چوہدری اصغر تیل والا، صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات فدا عباس شاہ، جنرل سیکرٹری مرزا کاشف بیگ، ممبر پاکستان بار کونسل ثاقب اکرم گوندل، نوید وڑائچ ، سابق ممبر پجاب کونسل ندیم شہزاد کوکب ، سابق صدر بار گجرا ت چوہدری بلال حسین گورسی و دیگر شخصیات شریک تھیں ۔مرحوم کاختم قل آج بروز پیر 5 بجے رہائش گاہ بالمقابل ٹوٹل پٹرول پمپ نور سٹریٹ میں ہو گا۔