پبلک وگڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایے 30فیصد تک بڑھادیئے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے بعد پبلک وگڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں پچیس سے تیس فیصد تک اضافہ کر دیا ۔
لوڈر گاڑیوں اور لوڈررکشوں کے مالکان نے کرایوں میں دو گنا اضافہ کر دیا جبکہ موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورز نے بھی سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک 20روپے کرایہ بڑھا دیا ۔گوجرانوالہ سے لاہور ٹیوٹا کا کرایہ 280سے بڑھا کر 350 ،کوسٹر کا کرایہ 400 سے بڑھا کر 480،راولپنڈی کا 1050 سے بڑھا کر1200 ،فیصل آباد کا 700سے بڑھا کر 800،ملتان کا 1900سے بڑھا کر 2100جھنگ کا 950 سے بڑھا کر 1050 سرگودھا کا 850سے بڑھا کر 950 چکوال کا 820سے بڑھا کر 940روپے لیا جا رہا ہے جبکہ انٹر سٹی رکشہ ڈرائیور ز جو سٹاپ ٹو سٹاپ بیس روپے کرایہ لیتے تھے اب 40روپے وصول کر رہے ہیں ۔اسی طرح لوڈر رکشہ جو پہلے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے 500 لیتے تھے اب 800مانگ رہے ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پیٹرول بم گرادیاہے ۔حکومت فوری طور پر نیا کرایہ نامہ جاری کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز کی بلیک میلنگ سے بچ سکیں۔