پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ قرار ،سروے میں مسترد

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ قرار ،سروے میں مسترد

راہوالی( نامہ نگار)راہوالی کی سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان اور ہنماؤں نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔

ایک سروے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری ثناور ارشد جوندہ، خالد پرویز بلو بٹ، راشد محمود ملہی، خرم حمید بٹ، المدد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پروفیسر شکیل باجوہ، پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر مبین خاں ، چوہدری امانت آرائیں، منور آرائیں نے کہاکہ بیروزگاری کے ہاتھوں محنت کش عوام پہلے ہی بہت تنگ ہیں اب اچانک 55روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر مزید ظلم ڈھا دیا گیا جس سے مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان آئے گا جو محنت کش عوام کے لیے ماہ رمضان اور عید کی خوشیاں ماند کرنے کا سبب بنے گا جس کا ملک کے 25کروڑ عوام بوجھ نہیں اٹھا سکتے حکومت عوام دوست پالیسیاں اپنا کر غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ لوگ عید الفطر کی خوشیاں مناسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں