ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نامور خطیب و مبلغِ اسلام پیر سلیمان مصباحی تھے جبکہ تقریب کی صدارت رانا فرحان خان ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا ، ممبر پنجاب بار کونسل ظہیر چیمہ سمیت دیگر سینئر و جونیئر وکلانے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سلیمان مصباحی نے حضور نبی اکرم ؐکی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ ؐکی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں امن، محبت، رواداری اور انصاف کے قیام کیلئے سیرتِ نبوی ؐکو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب کے اختتام پرجسٹس پرووائیڈر لائرز فورم کے صدر بیرسٹر خواجہ عدنان حسن کی جانب سے پانچ خوش نصیب افراد کیلئے عمرہ کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں چار وکلا اور ایک کلرک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔