وزیرآباد میں نئی بوتیک کاافتتاح
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معیاری اور خوبصورت لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اللہ نے جس کو اپنی نعمتوں سے نوازا ہو اس کو چاہیے کہ۔۔۔
اچھا لباس زیب تن کرے اچھی خوراک کھائے اور اپنی زندگی کو خوش و خرم گزارے یہ بھی شکر کی مد میں آتا ہے تاجر اور کاروباری افراد نیک نیتی اور مناسب منافع حاصل کر کے کاروبار کریں گے تو اللہ انکے رزق میں اضافہ کرے گا ان خیالات کا اظہار علامہ شہزاد بٹ مجددی نے منال شاپنگ مال میں زیڈ بی بوتیک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ تقریب میں شہباز چیمہ،مہر فیاض فیضی،ماسٹر تصدق ، علامہ وارث چندھڑ،میاں شہزاد ،ڈاکٹر احسان،مختار حمزہ بھٹی و دیگر نے شرکت کی، مہمانوں کیلئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔