ملزم پولیس کو دیکھ کر چھت سے کود گیا ،شدیدزخمی ، گرفتار
راہوالی(نمائندہ دنیا )ملزم کی پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگا کر فرار کی کوشش ناکام،
پولیس نے قابو کرلیا ۔ایس ایچ او کینٹ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر منظور نے مقدمہ میں مطلوب ملزم مجاہد ملک ساکن منڈیالہ وڑائچ کو رات اڑھائی بجے ریڈ کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہیں زیر تعمیر بلڈنگ کے اوپر چڑھ گیا اورفرار کی نیت سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گھیرا ڈال کر قابو کرلیا اسکی جامع تلاشی پر پسٹل قبضہ میں لیکر حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔