اسسٹنٹ کمشنر کا یوم علی ؓ کے جلوس کی سکیورٹی کاجائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر کا یوم علی ؓ کے جلوس کی سکیورٹی کاجائزہ

بانی جلوس ومنتظمین سے ملاقات،فول پروف سکیورٹی،تعاون کی یقین دہانی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر اور ڈی ایس پی شورکوٹ شہزاد گل نے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیااس موقع پر جلوس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ بانی جلوس اور منتظمین سے ملاقات کر کے فول پروف سکیورٹی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی انتظامی افسروں نے جلوس کے روٹ پر واقع پرانا لاری اڈا اور دربار محبوب عالم شاہ کا بھی دورہ کیا ڈی ایس پی شہزاد گل کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مجالس اور جلوسوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرے گی جبکہ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایت پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں