ڈی سی کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ،سہولیات کاجائزہ

ڈی سی کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ،سہولیات کاجائزہ

اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی پرسخت کارروائی کی جائیگی:عمر عباس میلہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ماڈل بازار میں قائم نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے آٹا، چینی، گھی، سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا، اس موقع پر شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے فیڈبیک بھی حاصل کیا،ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں جگہ آویزاں رکھے جائیں اور اشیا کا معیار برقرار رکھا جائے ، انہوں نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی پر پرسخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں صفائی، نظم و ضبط اور شہریوں کیلئے بہتر خریداری کے ماحول کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں