ڈی سی،ڈی پی او کایوم علی ؓ کے جلوس کے روٹ کامعائنہ
عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا:عائشہ رضوان ، ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ یوم علیؓ کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ،اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122ودیگرمحکموں کے افسراورنمائندے بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے سکیورٹی و دیگر انتظامات پرہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے منتظمین و لائسنسداران سے ملاقات کی اور جلوس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تعاون پر زور دیا گیا، انہوں نے منتظمین کے ہمراہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کا وزٹ کیا، سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر انتظامات چیک کئے ،افسروں نے روٹ کی سویپنگ کرنے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام وسائل بروئے کار لاکر عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی علما ، ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ میں یوم علیؓ پر امن و امان کی صورتحال دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذہبی رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا، علما نے امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔