کینٹ بورڈ حلقہ بندیاں، امیدواروں کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کینٹ بورڈ حلقہ بندیاں، امیدواروں کا الیکشن لڑنے کا اعلان

راہوالی(نمائندہ دنیا )کینٹ بورڈ کی جانب سے حلقہ بندیاں مکمل ہونے پر کئی امیدواران نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

 سوشل میڈیا پرمہم جاری کردی الیکشن 2026کینٹ بورڈ گوجرانوالہ میں حصہ لینے والے سابق ممبر کینٹ بورڈمیاں ندیم اکرم ، سابق ممبر عرفان چاند بٹ ، ذوالفقار وڑائچ وارڈ نمبر 2 مین بازار،چوہدری حماد مدنی پراپرٹی والے وارڈ نمبر 7علامہ اقبال ٹاؤن،سرمد رضا نائیک،عثمان بھٹی وارڈ نمبر 4ڈی سی کالونی ،عامر اختر بٹ وارڈ نمبر 3محلہ شریف فارم شامل ہیں جبکہ کشمیر کالونی سے صحافی ملک جاوید شانی نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کینٹ بورڈ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کردیا اسکے علاوہ اس الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کچھ نئے چہرے بھی پر تول رہے ہیں اور اپنی کامیابی کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں