شاہین آباد :دھاگے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ شاہین آباد میں واقع دھاگے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ۔