ناجائزموٹر سائیکل سٹینڈ قائم کرنے پر ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج
راہوالی(نامہ نگار)موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ کیساتھ سستا بازار کی آڑ میں ناجائز موٹر سائیکل سٹینڈ قائم کرنے پر ٹھیکیدارمحسن کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا ۔
اس موقع پر ٹھیکیدار کے 2 ساتھی جو لوگوں سے پرچی کی آڑ میں زبردستی جگا وصول کررہے تھے موقع سے فرار ہوگئے انسپکٹر محمود نے ٹھیکیدار سے سٹینڈ کا اجازت نامہ طلب کیا تو وہ نہ دکھا سکا ۔