پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر پھلوں ،سبزیوں کے ریٹ بے لگا م

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر پھلوں ،سبزیوں کے ریٹ بے لگا م

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے اثرات سامنے آنے لگے ،پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ بے لگا م ،کیلا 350روپے درجن ،

سیب پانچ سو روپے کلو ،خربوزہ 220 ،پیاز 90 ،لہسن 600 ٹینڈے 800روپے کلو فروخت ہونے لگے ۔قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ ماہ رمضان میں پہلے ہی منافع خوری عروج پر تھی رہی سہی کسر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے نکال دی ۔سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ کیلے کا سرکاری ریٹ 225روپے درجن ہے لیکن دکاندار 350 میں فروخت کر رہے ہیں۔ سیب کا ریٹ 400 دکاندار 500روپے کلو دے رہے ہیں۔امرود 140روپے کی بجائے 190 ، خربوزہ 180 سے 220 کینو 500روپے میں فروخت ہو رہا ہے سٹرابری 600روپے کلو ،سبزیوں میں آلو بیس کی بجائے چالیس، ادرک 290 کی بجائے 400 ،ٹماٹر 60 کی بجائے 80 ،پیاز 50 کی بجائے 90ر ،سبز مرچ 100کی بجائے 150 ،لہسن 600 ،ٹینڈے 800 ،کریلا300روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں ۔دوسری طرف دکاندار کہتے ہیں کہ دو روز قبل جس ریٹ سے انہیں منڈی سے ا شیامل رہی تھیں انکے ریٹ زیادہ ہوگئے ہیں،جس ٹرانسپورٹ پر سبزی پھل لاتے ہیں انہوں نے بھی کرائے میں اضافہ کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں