آر پی او کی زیر صدارت امن کے قیام پرریجنل کانفرنس
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیر صدارت ریجنل کانفرنس، جرائم کے خاتمے اور پولیس کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔
سی پی اوگوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خاں ، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق ،ڈی پی او نارووال نوید ملک ،ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید ،ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہائوالدین عبدالرحیم شیرازی نے شرکت کی۔ ریجن میں امن و امان کی صورتحال، سنگین جرائم کے خلاف کارروائیوں، پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے قتل، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، راہزنی اور جنسی جرائم خصوصاً خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث خطرناک گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری، مقدمات کے چالان اور مال مسروقہ کی ریکوری کی شرح میں مزید اضافہ کیا جائے ۔آر پی او نے پتنگ بازی اور منشیات فروشی کے خلاف جاری مہمات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے کہا کہ تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کے گردونواح میں منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں خصوصاً افغان باشندوں اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے بھی ہدایت جاری کی گئیں ۔آر پی او نے نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔