خواتین کو فوری انصاف فراہمی کیلئے عدالتیں قائم :شریف گھمن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی سپیشل برانچ شیخ الیاس عادل،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن اور عمران کسانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
دین اسلام نے خواتین کو جو عزت و احترام اور رتبہ دیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی خواتین کو قائم قانونی تحفظ دینے کیلئے حکومت نے بہت اچھے اقدامات کررکھے ہیں جن میں ریسکیو آپریشن ، پروٹیکشن آرڈر،رہائشی صحت اور مانٹیری سمیت دیگر انسانی حقوق صفت حامل ہیں اور خواتین کو فوری انصاف فراہمی کیلئے عدالتیں قائم کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سیالکوٹ/محکمہ سوشل ویلفیئر اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب میں کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابوسفیان ،ڈاکٹر ارم شہزادی، اشفاق نذر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ضلعی آفیسر پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی عمران کسانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تشدد کا شکار خواتین کو فوری طبی،رہائشی، قانونی سہولت دینے کے ساتھ خلع کا دعویٰ ،نان نفقہ، جہیز سامان کا دعویٰ ،حق مہر، خاتون اور اس کے بچوں کی حفاظت ،FIR کا اندراج سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اگر کوئی قانونی تشدد کا شکار ہورہی ہے تو وہ فوری طور پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ میں قائم پنجاب ویمن پروٹیکشن سینٹر میں رابطہ کرسکتی ہے ۔مقررین نے کہا خواتین کو چاہیے کہ وہ ہنرمند اور باوقار بن کر ملکی،قومی اور اپنے خاندان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ محنت،لگن کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ وطن عزیز پاکستان کا نام،عزت اور وقار عالمی سطح پر بلند ہوسکے ۔