گھریلوفیصلوں میں خواتین کی مشاورت ہونی چاہیے ، ثمینہ عرفان

 گھریلوفیصلوں میں خواتین کی مشاورت ہونی چاہیے ، ثمینہ عرفان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)خواتین کے عالمی دن پر چھائوں فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی چرچ میں تقریب کا نعقاد کیا گیا ۔

چھائوں فائونڈیشن کی صدر ثمینہ عرفان کامریڈ کا خطاب کرتے کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن محض کھوکھلے نعروں کا نام نہیں، بلکہ یہ عورت کو معاشرے میں وہ اصل مقام اور توقیر دینے کا تقاضا کرتا ہے جو مذہب اور قانون نے اسے عطا کیا ہے ۔ عورت کو نمائش کی بجائے وراثت میں اسکا شرعی حصہ دیا جائے کیونکہ معاشی خود مختاری ہی اسے سماجی تحفظ اور خود اعتمادی فراہم کرتی ہے ۔ گھر کے اہم فیصلوں میں خواتین کی مشاورت کو ثانوی نہیں بلکہ کلیدی حیثیت حاصل ہونی چاہیے ۔ شادی جیسے اہم معاملے میں بیٹیوں کی پسند اور رضامندی کو رسمی کارروائی کی بجائے سنجیدہ اہمیت دینا خوشحال خاندان کی بنیاد ہے ۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈگری کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم اور ڈیجیٹل سکلز کا حصول خواتین کیلئے ناگزیر ہے تاکہ وہ نامساعد حالات کا مقابلہ کر سکیں۔ مزید برآں، خاندان کی بقا کے لیے عورت کی صحت اور خاص طور پر حمل کے دوران بہترین غذا کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے ۔ ثمینہ عرفان کامریڈ نے مزید کہا حقیقی تبدیلی عورت کو سرِ بازار لانے میں نہیں، بلکہ اسے گھر کے اندر عزت، وراثت، تعلیم اور صحت کے حقوق فراہم کرنے میں پوشیدہ ہے ۔ ایک بااختیار اور صحت مند عورت ہی مستحکم ریاست کی ضامن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں