گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا باقاعدہ آغاز
گجرات (نامہ نگار )گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے اپنے دفتر میں شہریوں میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے کہا یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی زمین اصلاحات سے متعلق جدید پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد جائیداد کے نظام میں شفافیت اور قانونی تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو کیو آر کوڈ کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے ، جس سے شہری آن لائن تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے جائیداد کے شعبے میں شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔