انسانیت کی خدمت کیلئے د ن رات کام کرینگے :نائلہ ریاض
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)خدمت خلق کے جذبہ سے سرشارسماجی تنظیم یار مددگار کے نئے عہدیدارا ن کا اعلان،
تنظیم کاجنرل باڈی اجلاس فاؤنڈ ر چیئرمین رضوان خواجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ کارکردگی ودیگراقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ممبران اور عہدیداران نے اتفاق رائے سے جن عہدیداران کا اعلان کیا ان میں پرنسپل (ر)نائلہ ریاض بٹ صد،ر ذکا اﷲ گھمن جنرل سیکرٹری ، کرنل (ر)تصور سعید ڈارسینئر نائب صدر،شاہد محمود بٹ اورپروفیسر رخسانہ نائب صدور،دانش مسود فنانس سیکرٹری، ملک حسن عرفان جائنٹ سیکرٹری اورجواد یوسف انفار میشن سیکرٹری شامل ہیں،فاؤنڈ ر چیئرمین رضوان خواجہ اورنومنتخب صدر پرنسپل (ر) پروفیسرنائلہ ریاض بٹ نے کہا کہ اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیں زندگی کا اصل مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہونا چاہیے ،موجودہ حالات میں بڑھتی بے روز گاری کو کم کرنے اور متوسط گھرانوں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا مشن ہے ایک اہم مسئلہ جو شعور میں کمی کے باعث دن بدن بڑھ رہا ہے نکاح کو سادگی سے کروانے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات ترجیحات میں شامل ہیں ہم انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین مقصد گردانتے ہوئے د ن رات کوشاں رہیں گے اس موقع پر لاہور چیپٹر کی کارکردگیکو بھی سراہا گیا اور کرنل (ر) تصور سعید ڈار کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔