ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 13دکانیں سیل ‘12افراد گرفتار

ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی  پر 13دکانیں سیل ‘12افراد گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز کے دوران 3 ہزار 655چھاپہ مار کارروائیاں کیں جبکہ گراں فروشوں کو 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اوورچارجنگ پر 124جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 8کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران 13دکانیں سیل اور 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں