صوبائی وزیر کے سابق کوارڈی نیٹر عطا فرید چو دھری کیخلاف چوری و تشدد کا مقدمہ

صوبائی وزیر کے سابق کوارڈی  نیٹر عطا فرید چو دھری کیخلاف  چوری و تشدد کا مقدمہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے صوبائی وزیر لیبر کے سابق کوارڈی نیٹر عطا فرید چو دھری کیخلاف چوری ،قتل کی دھمکیوں ،تشدد اور حبس بے جا سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

 ایف آئی آر کے مطابق عطا فرید ، حمزہ رفیق اور عمر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلوبل سٹیل میں گھس گئے جہاں چوکیدار بشیر حیدری کو قتل کرنے کی غرض سے گاڑی میں اغوا کر لیا جبکہ پولیس کو سڑک پر دیکھ کر ملزموں نے چوکیدار کو گندا نالہ کوہلو والا پر پھینک دیا اور فیکٹری سے سلور،کاپر ،چیک بکس سمیت دیگر سامان چرا کر لے گئے ،تھانہ صدر پولیس نے فیکٹری منیجررانا طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں