گجرات:نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے چیچیاں میں نالے کی صفائی

گجرات:نکاسی آب کو بہتر بنانے  کیلئے چیچیاں میں نالے کی صفائی

گجرات (نامہ نگار )چیف آفیسر ضلع کونسل گجرات فراز مہدی کی زیر نگرانی موضع چیچیاں میں نالہ کی ڈی سلٹنگ کا کام جاری ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل کی ٹیموں کی جانب سے پودوں کو پانی دینے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنائی جا سکے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں