بلدیاتی ادارے نوجوان سوشل ورکرز کیلئے بہترین تربیت گاہ ہیں:خواجہ سرمد

 بلدیاتی ادارے نوجوان سوشل ورکرز  کیلئے بہترین تربیت گاہ ہیں:خواجہ سرمد

راہوالی( نامہ نگار)بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں جہاں نچلی سطح سے الیکشن لڑ کر آنے والے سوشل ورکر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 4گرین ٹاؤن ، ڈی سی کالونی سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرنیوالے خواجہ سرمد رضا نائیک نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نوجوان سوشل ورکرز کیلئے بہترین تربیت گاہ ہوتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں