مستحق افراد کی ہر صورت مدد کر نی چاہیے :سعید احمد بھلی
غریبوں ، بے کسوں او ر یتیموں کی داد رسی کیلئے حضور ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی ،سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاچار و مفلس مسلمان ،بہن بھائیوں کی چارہ جوئی و دلجوئی کرنا نتہائی احسن عمل ہے تمام مخیر حضرات اپنے قرب وجواز میں مستحقین کو ضرور یاد رکھیں ۔ہمارے پیارے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے کہ مخیر لوگ اپنے مفلس مسلمان بہن بھائیوں کی امداد اس طرح کریں کہ اس میں بناوٹ ،دکھاوا نہ ہو اور یہی اﷲ تعالیٰ کے ہاں مقبول اعمال میں سے ایک ہے ، موجودہ دور میں مہنگائی اور دیگر معاشی چیلنجز کے باعث معاشرے کے بہت سے افراد مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ اپنی ضروریات کے باوجود خاموشی اختیار کیے ہوئے ہوتا ہے ایسے افراد کی مدد کرنا اور ان کے ساتھ ہمدردی کا برتاؤ کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی امیدوں کو سہارا دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد ؐکی غریبوں کی مدد، بے کسوں او ر یتیموں کی داد رسی سے متعلق جو تعلیمات ہیں ہمیں بطور مسلمان ان تعلیمات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ہمیں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد پر نظر رکھنی چاہیے اور حتیٰ المقدور ان کی مدد کرنی چاہیے ۔