کمشنر ساہیوال کا بیوٹیفکیشن اورترقیاتی منصوبوں کا دورہ، جائزہ

کمشنر ساہیوال کا بیوٹیفکیشن اورترقیاتی منصوبوں کا دورہ، جائزہ

مقصد شہروں کو خوبصورت، منظم اور شہریوں کیلئے سہل بنانا ہے ، آصف طفیل

ساہیوال(نمائندہ دنیا) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹرآصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)سمیع اﷲ فاروق کے ہمراہ شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا اورنگزیب ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد ٗ ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو ، کنٹریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکپتن بازا ر،صدر بازار، دیپالپور بازار ، شربت بازار اور منڈی بازار کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اﷲ فاروق نے جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹرآصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کا بیوٹیفکیشن کے حوالے سے واضح اور بہترین ویژن ہے جس کا مقصد شہروں کو خوبصورت، منظم اور شہریوں کیلئے سہل بنانا ہے ۔ڈاکٹرآصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے ہمراہ چک نور شاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گاؤں کو مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے کے تحت پورے گاؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں