کامونکے :گھریلو ناچاقی پر خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گھریلو ناچاقی پر خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
گزشتہ روز مومن پورہ کی اقرا بانو اور اُسکی جیٹھانی نرگس میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر نرگس اور شوہر عمران نے اقرا بانو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔