تھانہ ڈنگہ پولیس نے قتل کیس کے 2اشتہاری گرفتار کرلئے

 تھانہ ڈنگہ پولیس نے قتل کیس  کے 2اشتہاری گرفتار کرلئے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)تھانہ ڈنگہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، قتل کیس کے دو اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ۔

پولیس نے جدید حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد الیاس سکنہ وڑائچ والا کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9MM بھی برآمد ہوا۔اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم عمار عباس سکنہ سگیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جو پولیس کو مطلوب تھا اور روپوش تھا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو مسلسل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں