شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو زخمی کر دیا، ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 دھاندرہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی،
جس کے نتیجے میں 45 سالہ رخسانہ شدید زخمی ہو گئی۔ فائر لگنے کے بعد زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ ائیرپورٹ عبدالروف موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام حسین کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ ائیرپورٹ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔