بوریوالا:چاند رات کو اغوا 3 سالہ بچی ملتان سے با زیاب

بوریوالا:چاند رات کو اغوا 3 سالہ بچی ملتان سے با زیاب

بوریوالا (نمائندہ دنیا)بوریوالا سرکل پو لیس نے چاند رات کو اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کو ملتان سے با زیاب کرا لیا

۔بچی کو تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ غلام محمد کالونی سے اغوا کیا گیاتھا ۔ سرکل پولیس کی بچی سمیت بوریوالا واپسی پر شہریوں نے فقید المثال استقبال کیا ۔ تفصیل کے مطابق چاند رات کو اغوا ہونے والی 3 سالہ معصوم بچی زوہا فاطمہ کو سرکل پولیس بورے والا نے ملتان میں ایک خاتون سے بازیاب کروا یا ۔اغوا کار بچی کو اغوا کے بعد ملتان میں ایک خاتون کے پاس فروخت کرکے کراچی فرار ہوگئے تھے ۔ سرکل پولیس نے ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کی سربراہی میں ٹیم نے اغوا کاروں کی گاڑی کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا۔

 ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال،ڈی ایس پی عمران ٹیپو اور تمام سرکل ایس ایچ اوز جب بچی کو بازیاب کروا کر واپس چونگی نمبر 5پر پہنچے تو بورے والا کی عوام نے پولیس کا فقید المثال استقبال کیا ۔ڈی پی او وہاڑی نے بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ اغوا کار ہماری حراست میں آ چکے ، باقی لوگوں کو بھی عنقریب گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں