گجرات:عید الفطر کے بڑے اجتماعات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی

گجرات:عید الفطر کے بڑے اجتماعات  کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی

گجرات(سٹی رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت گجرات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

 خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی جبکہ ایلیٹ فورس اور گشت کرنے والی ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی اور اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں