ڈسکہ :عید کے دنوں میں ڈکیتی ‘ چوری کی کئی وار داتیں
اوٹھیاں کے افضل سے 3ڈاکوؤں نے 20ہزار وپے اور موبائل فونز چھین لئے
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں عیدالفطر کے دنوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں شہری لاکھوں روپے ’موبائل فونز ’موٹر سائیکلوں ’طلائی زیورات ‘مویشیوں ودیگرسامان سے محروم ہوگئے ۔ اوٹھیاں کے افضل سے 3ڈاکوؤں نے 20ہزار وپے اور موبائل فونز چھین لئے ۔ وڈالہ سندھواں کے نوید کے ہوٹل سے نامعلوم چور سلینگ فین ’ایل ڈی لائٹ ودیگر سامان لے گئے ۔ ڈسکہ کے بلال کی ہمشیرہ کے بیگ سے نامعلوم چور فون لے گئے ، بہاری پور کے طاہر سے دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل اور موبائل فونز اور 17ہزار روپے چھین لئے ، کوریکی کی مسجد سے نامعلوم چور بیٹریاں لے گئے ، دھدو بسرا کے عمران کے زیرتعمیر مکا ن سے نامعلوم چور سریا اور سمیٹ ودیگرسامان لے گئے ۔ڈسکہ کے مر کی د کان سے نامعلوم چور5 موٹریں لے گئے ،کوریکی کے نصیر کی د کان سے نامعلوم چور 5تولے طلائی زیورات لے گئے ،کوٹ موکھل کے منور کا موبائل فون نامعلوم چور لے گئے ۔پنڈوریاں کے منیر کے ڈیر ے سے نامعلوم چور بکری اور بکرا چوری لے گئے ۔ ڈسکہ کے ثمر‘عدیل ’سہجوکالا کے اشرف’چیلیکے کے عثمان اور کوٹ مستا کے ظفر کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں۔