کالجز کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی تیاری
ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجز کے انتظامی اور تعلیمی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا اہم منصوبہ شروع کر دیا ہے ۔
اس منصوبے کے تحت کالجوں کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور مالیاتی معاملات کو ایک مربوط آن لائن سسٹم کے ذریعے چلایا جائے گا تاکہ شفافیت، کارکردگی اور کام کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے ۔منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مختلف عہدوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، آئی ٹی اسپیشلسٹ، مانیٹرنگ ایسوسی ایٹ افسران، کمیونیکیشن ایسوسی ایٹ، آئی ٹی ایسوسی ایٹ، ایڈمن آفیسر اور دیگر تکنیکی و انتظامی عملہ شامل ہیں۔