سمبڑیال:سائلنسر نکال کر ون ویلنگ کر نیوالے 8منچلے گرفتار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )عید کے دنوں میں سائلنسر نکال کر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف تھانہ سمبڑیال پولیس کا کریک ڈاؤن 8منچلے گرفتار کر لئے گئے۔
عید الفطرکے دنوں میں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ،ایئرپورٹ ،ڈسکہ روڈ،یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکال کر انتہائی تیز رفتاری،غفلت اورون ویلنگ کرتے 8منچلوں محمد سفیان، محمد رحمان ،بابر حسین ، سہیل احمد ، حاجی احمد ،مبارک علی ، علی مرتضیٰ ،مبین احمد کوگرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ۔