ڈسکہ :عیدالفطر گزر گئی ،گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

ڈسکہ :عیدالفطر گزر گئی ،گوشت  کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد و نواح میں عیدالفطر گزر گئی مگر گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ،چھوٹاگوشت3000روپے ’بڑا گوشت1800روپے اور مرغی کا گو شت 800روپے تک فروخت ہوتا رہا۔۔۔

 عیدالفطر گزرنے کے باوجود بھی قصابوں کی طرف سے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ، قصابوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر جرمانے کرنیوالے مجسٹریٹس اور ان کے اہلکاروں کے گھروں میں کئی کلو مفت گوشت بھیجا ہے اس کی رقم بھی تو پوری کرنی ہے وہ ہم شہریوں سے ہی پور ی کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں